سندھ

کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا ہے: امین الحق

کراچی : کراچی کے عوام جعلی حلقہ بندیوں کو مسترد کر کے ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے ووٹرز کی سوچ پر آگے بڑھتی ہے۔

بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ایک بیان میں امین الحق نے کہا کہ ہم احتجاجاً الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں، کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہا ہے۔

امین الحق کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں دو تین فیصد ووٹ کاسٹ ہو رہا ہے، کراچی کے عوام جعلی حلقہ بندیوں کو مسترد کر کے ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر امین الحق نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پُرامن طریقے سے بائیکاٹ کیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close