Featuredسندھ

 کراچی میئر کے امیدوار خرم شیر زمان یوسی الیکشن بھی نہ جیت سکے

اکثریت سے جیت کا دعوی کرنے والی پی ٹی آئی کو کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں شدید دھچکا لگا

کراچی: شہر قائد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی پہلے، جماعت اسلامی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے

کراچی میں تحریک انصاف کو سخت دھچکا پہنچا ، پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور موجودہ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کراچی میں یوسی کا الیکشن بھی نہیں جیت سکے۔

پی ٹی آئی سندھ اور کراچی کی قیادت نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ۔

جس کی وجہ سے سندھ بالخصوص کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

خرم شیر زمان کو صدر ٹاؤن کی یوس گیارہ میں شکست ہوئی اور ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار نجمی عالمی کامیاب ہوگئے۔ نجمی عالم نے اس نشست پر 2696 ووٹ حاصل کیے۔

ان کی شکست پر پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دماغ سے خناس نکل گیا کہ کراچی ان کا ہے، کراچی کے لوگوں نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا ووٹ دیا، کراچی کے شہریوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خرم شیر زمان کراچی کے میئر بنے بیٹھے ہیں لیکن انہیں شکست ہوئی، جماعت اسلامی سمیت سب سے بات کریں گے لیکن پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close