مصطفیٰ کمال متحدہ کے آدمی ہیں ،سب جانتے ہیں ،منکشف معاملات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایاجائے:عارف علوی
کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے مطالبہ کیاہے کہ مصطفیٰ کمال کے منکشف معاملات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔
پریس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے عارف علوی کا کہناتھا کہ وزارت داخلہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرائے ،مصطفیٰ کمال ایم کیوایم کاآدمی ہیں وہ سب جانتے ہیں ،ایم کیوایم پر مصطفیٰ کمال کی باتوں کا بوجھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا دعویٰ ہے کہ سازش ہو رہی ہے اگر سازش ہو رہی ہے تو فاروق ستار بتائیں کون کر رہاہے ؟کیا کراچی میں ہزاروں افراد کا قتل بھی سازش تھی ۔عارف علوی کا کہناتھا کہ بھارت میں کارکنوں کی زبردستی ٹریننگ کی بات تھی توایم کیوایم نے پہلے کیوں نہیں بتائی ،بلدیہ فیکٹری میں یہ بات سامنے آئی کہ معاملہ بھتے کا تھا ،لاکھوں لوگوں نے کراچی شہر میں بھتہ دیا ۔ان کا کہناتھا کہ ناظم آباد میں پارکوں کو کاٹ کر پلاٹنگ کر دی گئی ۔