سندھ
کراچی میں ایمبولینس سروس کیلئے ایس او پی بنانے کا فیصلہ
کراچی: چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا ہے کہ تمام ایمبولینس سروس منظور شدہ ایس او پی کے تحت آپریٹ کریں گی۔
معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کا ڈرافٹ بنانے کے لئے سیکریٹری صحت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔ کمیٹی میں ریسکیو 1122 اور نجی ایمبولینس سروس کے نمائندے شامل ہیں۔
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری صحت، پولیس، ریسکیو 1122 اور نجی ایمبولینس سروس کے نمائندے شریک ہوئے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ قدرتی آفت، دہشتگردی کے واقعے کے دوران ایمبولینس سروِس ایس او پیز کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔ کراچی پولیس آفیس واقع کا پہلا زخمی ایک ایمبولینس سروِس کا رضاکار تھا۔
سہیل راجپوت کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس آفس واقعے میں سیکیورٹی فورسز کو ایمبولینس کے باعث پیدا ہونے والے ٹریفک جام کی وجہ سے دشواری ہوئی۔