سندھ

شادی شدہ رشتے دار خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار

کراچی: سائٹ تھانے کی حدود میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے اس کے رشتے دار ملزم عامر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ اے تھانے نے منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزم عامر نے اپنی خاتون رشتہ دار سے زیادتی کی تھی اور فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا جس میں مدعی کا کہنا تھا کہ میں کام پر گیا ہوا تھا تو ملزم عامر میرے گھر پر آیا اور میری بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر کو منگھوپیر سے گرفتار کیا ہے۔
ابتدائی طور پر عامر نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے جبکہ خاتون کے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close