سندھ

بہادر لڑکی نے 14 سال بعد باپ کے قاتل کو سوشل میڈیا کے ذریعے گرفتار کروا دیا

ماہم امجد کے والد 2008 میں کراچی میں قتل ہوئےتھے

بہادر بیٹی نے 14 سال بعد دبئی میں سوشل میڈیا پر قاتل کو پہچان لیا ، ماہم  کے والد 2008 میں کراچی میں قتل ہوئےتھے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد کے قاتل تک پہنچنے والی ماہم امجد اب ملزم تقی شاہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کروانے کی کوششوں میں ہیں تاکہ ملزمان پر مقدمہ چلے سزا ہو۔

ماہم کہتی ہیں والد نے دفتر میں اربوں روہے کی کرپشن پکڑی تھی، جس پر ملزم تقی شاہ نے انہیں قتل کیا تھا۔

اب ماہم ملزم کو پاکستانی حکام کے حوالے کروانا چاہتی ہیں، تاکہ ملزم پر پاکستان میں مقدمہ چلے۔

ماہم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی سوشل میڈیا پر رابطہ کیا، جس کا وزیر خارجہ نے فوری ایکشن بھی لیا۔

بہادر لڑکی ماہم کو دھمیکاں بھی ملیں، بہت پریشرائز بھی کیا گیا، مگر وہ کہتی ہے کہ اب وہ کسی سے نہیں ڈرتی، چاہے جان ہی کیوں نا چلی جائے، والد کے قاتل کو ان کے منتقی انجام تک پہنچا کر رہے گی۔

ماہم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرادری سے بھی اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے ملزم تقی شاہ کی پاکستان حوالگی کیلئے فوری ایکشن لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close