وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں ایل این جی ٹرمنل کا افتتاح کر دیا
کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں ایل این جی ٹرمنل کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایل این جی ٹرمنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایل این جی ٹرمنل پاکستان کو گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ذریعہ ہے، لیکن ماضی میں ایل این جی پاکستان لانے کی تمام سرکاری کوششیں ناکام رہیں، ہمارے دور میں ایل این جی ٹرمنل کو 330 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا، ایل این جی کی بولی کا عمل مکمل شفاف رہا، 2 پارٹیوں کی ایل این جی لانے کی بولی جمع کرائی تھی، ایل این جی کا ٹھیکہ شفاف طریقے سے دیا گیا اور ٹھیکہ دینے کے 14 ماہ کے اندر ایل این جی پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک ایل این جی کے 100 جہاز یہاں آچکے ہیں اور ہم پہلے فرٹیلائزر درآمد کرتے تھے، اب لاکھوں ٹن فرٹیلائزر برآمد کر رہے ہیں۔