Featuredسندھ

افسوس وفاقی حکومت نے جو مالی مدد کا وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں کیا : بلاول

کراچی : چئیرمین پیپلز پارٹی نے سیلاب متاثرین سے کیے وعدے پورے نہ کرنیکی صورت میں وزارتیں چھوڑنے کا اشارہ دیدیا

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا افسوس ہے وفاقی حکومت نے جو مالی مدد کا وعدہ کیا تھا وہ اب تک پورا نہیں کیا جا سکا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا وفاقی حکومت نے وعدے پورے نہ کیے تو ہمارے لیے مشکل ہو گا کہ اپنی وزارتیں برقرار رکھیں، امید ہے ہماری شکایت کا ازلہ کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی اسی تقریب سے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رقم نہ ملنے کے باعث کسانوں کو پیکج دینے میں تاخیر ہوئی، سندھ حکومت اپنے پیسے سے کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کر رہی ہے، 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو بیج کی مد میں فی ایکڑ 5000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close