Featuredسندھ

جعل سازی کر کے جماعت اسلامی کے نمبر کم کر دیئےگئے :حافظ نعیم

 کراچی: خود کو عوام کا چیمپئن کہنے والے خود اپنی جماعت میں جمہوری نہیں ہیں۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جعل سازی کر کے جماعت اسلامی کے نمبر کم کر دیئےگئے، نمبرز کم کرنا پیپلز پارٹی کا کام ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے نمبرز کم کرنا پیپلز پارٹی کا کام ہے، پیپلز پارٹی کا کراچی میں جیالا میئر لانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جعل سازی کر کے جماعت اسلامی کے نمبر کم کر دیئےگئے، پی ٹی آئی بھی وہی کام کر رہی ہے جو پیپلز پارٹی نے کیا، ہم میں تو ظرف ہے کہ ہم پی ٹی آئی کی بھی بات کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ نمبر تبدیل کرسکتے ہیں، تاخیر کرسکتے ہیں مگر کراچی پیپلز پارٹی کا نہیں، پیپلزپارٹی کو بھی بتایا کہ وہ کراچی نہیں جیت سکتی، کراچی کے عوام سمجھتے تھے کہ اب کراچی کے حالات بہتر ہوں گے، خود کو عوام کا چیمپئن کہنے والے اپنی جماعت میں جمہوری نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کروانے کے پیچھے صرف جماعت اسلامی تھی، اس وقت الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close