سندھ
کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی
اسلام آباد: نیپرا نے کراچی کے لیے جنوری میں استعمال کی گئی بجلی کے اضافی نرخ وصول کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، جنوری کے لیے منظور کیا گیا اضافہ مارچ کے بل میں وصول کیا جائے گا۔
نیپرا نے کراچی کے لیے جنوری میں استعمال کی گئی بجلی کے اضافی نرخ وصول کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ جنوری کے بل میں فی یونٹ ایک روپیہ 71 پیسے اضافی وصول کیے جائیں گے۔ قیمت میں یہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جسے کراچی کے بجلی صارفین سے مارچ کے بل میں وصول کیا جائے گا۔
اسی طرح ملک بھر کے بقیہ صارفین کے لیے بھی بجلی مہنگی کی گئی ہے تاہم ان سے جنوری کے لیے فی یونٹ 48 پیسے زائد وصول کیے جائیں گے۔ ان کے لیے بھی بجلی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔