سندھ
کراچی میں موسلادھار بارش، متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے، لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور
کراچی: کراچی میں موسلادھار بارش کے باعث شہر پانی میں ڈوب گیا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سیوریج کا گندا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس سے لوگوں کا قیمتی سامان خراب ہو گیا جبکہ لوگوں نے گھروں کی چھتوں پر پناہ لے لی، تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کے باعث ناظم آباد، نارتھ کراچی، ناظم چورنگی ،اورنگی ٹاﺅن اوربفرزون کے علاقے پانی میں ڈوب گئے ، گھروں میں پانی داخل ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگوں نے گھروں کی چھتوں پر پناہ لے لی ہے۔