سندھ
عمران خان اپنے کارکنوں کو عدلیہ، پولیس اور اداروں کے خلاف اُکسا رہا ہے
کراچی: عمران خان نے ڈنڈہ بردار فورس لاہور اور اسلام آباد میں بنا رکھی ہے۔
وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پچھلے ایک ہفتے میں ہونے والے واقعات قابل مذمت ہیں۔
ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ عمران خان ایک سیاسی جماعت کا سربراہ اور بدقسمتی سے سابق وزیراعظم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کارکنوں کو عدلیہ، پولیس اور اداروں کے خلاف اُکسا رہا ہے، اس کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران خان جس انداز میں عدالتوں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں، اس طرح کی مثالیں بھی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں بھی خوشی خوشی اس کو قبول کر رہی ہیں، عمران خان نے ڈنڈہ بردار فورس لاہور اور اسلام آباد میں بنا رکھی ہے۔