سندھ
ایم کیوایم ایم نے رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ،ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو نائن زیر وپہنچنے کی ہدایت
کراچی :ڈاکٹر صغیر احمد اور مصطفی کمال کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ نے رابطہ کمیٹی کا مشترکہ ہنگامی اجلاس طلب کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیوایم کے سینیٹرز اسمبلی ارکان اور کارکنان کو نائن زیرو پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ،اجلاس کچھ ہی دیر میں لندن اور پاکستان میں شروع ہو گاجس دوران متحدہ قومی موومنٹ آئندہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گی ۔