سندھ
مصطفیٰ کمال کی نئی پریس کانفرنس ایجنسیوں کے ٹی وی ڈرامے کی ایک کڑی ہے،ندیم نصرت
لندن، کراچی:ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رہنما ندیم نصرت اور عامر خان نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے ساتھ ڈاکٹر صغیر کی نئی پریس کانفرنس ایجنسیوں کے ٹی وی ڈرامے کی ہی ایک کڑی ہے۔
لندن سے جاری بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ پاکستان میں ایجنسیوں کی مدد سے ٹی وی چینلز پر جو ڈرامہ چلایا جا رہا ہے وہ جلد ختم ہو جائے گا۔ڈاکٹر صغیر کا رونا دھونا ڈرامے کا پارٹ ٹو ہے۔ ایجنسیاں ایک بار پھر 1990جیسا ڈرامہ چلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔کراچی میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ کچھ بھی کر لیں ان لوگوں کی پریس کانفرنسوں سے عوام متاثر نہیں ہونگے۔ یہ پہلے سے ہی مسترد لوگ ہیں۔ ان کا رونا دھونا سب عوام کے سامنے ہے اور عوام ان کے گھناونے عزائم سے واقف ہیں۔