سندھ

سندھ بھر میں مفت میت گاڑی سروس کا آغاز

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے مفت میت گاڑی سروس کا آغاز کردیا ہے،

ڈی جے اسپورٹس کمپلکس میں محکمہ صحت سندھ کے زیر اہتمام 1122 کی میت گاڑی سروس کا افتتاح کردیا، سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز (SIEHS) اس سروس کو آپریٹ کرے گی۔

اس حوالے سے وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر غذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ 25 گاڑی ہیں،8 میت گاڑیاں کراچی میں دیں گے،جبکہ پانچ حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع کو دی جائیں گی، بقیہ تمام میت گاڑیاں ضلعی ہیڈ کوارٹر پر موجود ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ انشااللہ جلد ہی 1122 کی 330 ایمبولنسز ہوجائیں گی، 1122 کی میت گاڑی سروس اور ایمبولنس سروس مفت فراہم کریں گے،میت گاڑی کا سسٹم 1122 کی ایمبولینس کی طرح کام کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میت وین کی فراہمی کے لیے مناسب ایس او پیز قائم کیے گئے ہیں۔ یہ سروس پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ان لوگوں کو بغیر کسی معاوضے کے دی جائے گی جو استطاعت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی اسپتال سے میت کو اس سروس کے ذریعے منتقل کیا جاسکے گا۔ یہ سروس ابتدائی طور پر صرف ضلع کے اندر نقل و حمل کے لیے ہوگی۔

یہ سروس 1122 ڈائل کرکے پورے سندھ میں حاصل کی جاسکے گی ۔سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز (SIEHS) اور محکمہ صحت سندھ کی رہنمائی میں عملہ خدمات فراہم کرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت نے مزید کہا کہ جن ڈاکٹروں کا ڈومیسائل جن اضلاع کا تھا ان کو وہاں ٹرانسفر کرنے کی کوشش کی،تاکہ اندرون سندھ کے ان اضلاع میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جاسکے،کچھ ڈاکٹروں نے ہمیں بلیک میل کیا،مگر اسپتال بند نہ ہوں اس لیئے ہم نے ان کی اندرون سندھ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن واپس لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close