Featuredسندھ

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

کراچی: شہر میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں کمی آگئی

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیر کو تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ ملیر، سپرہائی وے، گڈاپ، ایئرپورٹ، گلشن حدید، سعدی ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن، یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، شہر میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں کمی آگئی، ملیر میمن گوٹھ میں ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا سسٹم 2 مئی تک فعال رہنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق(منگل) کو بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، مغربی ہواوں کی لہر جنوبی بلوچستان اور سندھ پر برقرار ہے جبکہ سسٹم کا پھیلاو شمالی بحیرہ عرب تک پھیلا ہوا ہے۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا سسٹم 2 مئی تک بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے زیر اثر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہے۔ دیہی سندھ کے کچھ اضلاع میں ژالہ باری اور گرد وغبار کے طوفان جیسی صورتحال ہوسکتی ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں، جبکہ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی کی ترسیل میں عارضی تعطل آسکتا ہے، کے الیکٹرک کا عملہ صورتحال کا مستقل جائزہ لے رہا ہے اور الرٹ پر ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں، تیز ہوا اور آندھی چلنے کی صورت میں زیر تعمیر عمارات، بل بورڈز، اسٹریٹ لائٹ کے کھمبوں سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close