Featuredسندھ

کراچی: ڈکیتی کی ایک اور واردات موٹرسائیکل سوار ملزمان لوٹ مار کرکے فرار

کراچی: اسٹریٹ کرمنلز نے ایک اور چائے کے ہوٹل پر دھاوا بولا اور لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں واقع چائے کے ہوٹل پر ڈکیتی کی واردات میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان عقب سے آئے اور لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوٹل پر بیٹھے افراد کے عقب سے آنے والے موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان چند سیکنڈز میں 5 سے زائد شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔

ایک ملزم موٹرسائیکل سے اترتے ہی اسلحہ نکالتے ہوئے شہریوں کے قریب آتا ہے جب کہ دوسرا موٹرسائیکل کے پاس موجود رہتا ہے۔ اس دوران ہوٹل پر کھڑا موٹر سائیکل سوار ایک شخص موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں ہوٹل پر بیٹھے شہریوں کے ساتھ ڈکیتیوں کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔ آئے روز مختلف علاقوں میں ہوٹل پر بیٹھے افراد کے ساتھ لوٹ مار کی ویڈیوز وائرل ہونے لگیں جب کہ شہری بڑھتے اسٹریٹ کرائمز کی وجہ سے خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close