سندھ

کراچی سے بھاگا فرعون افغانستان پہنچ گیا

کراچی: رواں سال جون میں کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیم کے فرار ہونے والے دو دہشت گردوں کے حوالے سے سندھ پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں خطرناک دہشت گرد اس وقت افغانستان میں موجود ہیں۔ رواں سال جون میں کراچی کے سینٹرل جیل سے دو خطرنا ک دہشت گرد شیخ ممتازعرف فرعون اور محمد احمد عرف منا چن فرار ہوگئے تھے۔ جس کے بعد سی ٹی ڈی نے واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے سینٹر جیل کے عملے کے متعدد اہلکاروں کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کیا تھا جبکہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ٹی ڈی سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کے حوالے سے تحقیقات جلد مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کو کہا تھا۔ تحقیقات کے بعد سی ٹی ڈی نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اپنی تفتیش مکمل کرکے رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے ملزم شیخ ممتاز عرف فرعون اور محمد احمد عرف منا چمن کے راستے افغانستان جا پہنچے۔ دونوں ملزمان کے تمام سہولت کار گرفتار کیے جاچکے ہیں جبکہ سہولت کاروں سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close