کراچی: جو جاتا ہے اسے عزت اور پیار سے گیٹ تک چھوڑ کر آئیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ جس کو پارٹی چھوڑنی ہے چھوڑ کر چلا جائے۔
کراچی میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو جاتا ہے اسے عزت اور پیار سے گیٹ تک چھوڑ کر آئیں گے۔
فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے والوں پر خوش ہونا چاہیے، یہ نکلیں گے تو نوجوانوں کو موقع ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا گند صاف ہو رہا ہے، شکر ادا کریں۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے 2 ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹر سنجے گنگوانی اور کریم گبول نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔