سندھ
عاشورہ بم دھماکے میں ایم کیو ایم ملوث ہے ،منصوبہ بندی میں حماد صدیقی بھی موجود تھے ،فیصل ماما کا جے آئی ٹے کے روبرو بیان
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رکن فیصل ماما نے انکشاف کیا ہے کہ عاشورہ بم دھماکے میں بھی ایم کیو ایم ملوث ہے جس کی منصوبہ بندی حماد صدیقی کی موجودگی میں کی گئی ۔نجی نیوز چینل کے مطابق ایم کیو ایم رنچھور لائن سیکٹر کے گرفتار کارکن فیصل ماما نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈکرادیا جس میں اس نے کا ہے کہ عاشورہ بم دھماکے میں ایم کیو ایم ملوث ہے جس کی منصوبہ بندی متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر کی گئی ۔اس نے بتا یا کہ عاشورہ بم دھماکے کی منصوبہ بندی حماد صدیقی کی موجودگی میں کی گئی اور دھماکے سے دس منٹ پہلے بم نصب کر کے کارکنوں نے کیمپ چھوڑ دیا تھا ۔