تحریک انصاف کی مسلسل وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے
کراچی: پی ٹی آئی کراچی کو ایک اور دھچکا مرکزی نائب صدر نے پارٹی سے علیحدگی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا
پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کے بعد اب مرکزی نائب صدر بلال غفار نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سیاست کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا۔
بلال غفار نے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھرمیں پرتشدد واقعات کے بعد سےمیں صدمے سے دوچار تھا، بحیثیت پاکستانی میں سوچ نہیں سکتا کہ اداروں کے خلاف کسی محاذ آرائی کا حصہ بنوں۔
After 12 years of active politics and working for the cause of a better #Pakistan , I have decided to quit Politics and will not join any political party.
However I will continue to play my positive role in personal capacity for the betterment of the country.#PakistanZindabad pic.twitter.com/rrKKwMaqpC— Bilal Ahmed Ghaffar (@BilalAGhaffar) May 23, 2023
رکن سندھ امسبلی بلال غٖفار نے کہا کہ ان واقعات کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ میں سیایست سے کنارہ کشی اختیارکرتے ہو ئے کہا کہ اسمبلی رکنیت اور پارٹی کی نائب صدر کی ذمہ داری سے بھی مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
بلال غفار نے کہا کہ نومئی کے پر تشدد واقعات کی شدید مذمت کرتا ہو اور مطالبہ کرتا ہوں کہ جناح ہاؤس، جی ایچ کیو سمیت تمام تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات کر کے ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ میں اب کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنوں گا لیکن پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار اداکرتا رہوں گا۔
بلال غفار سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 103 سے 2018 کے عام انتخابات میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وہ گزشتہ بارہ سال سے پی ٹی آئی میں اہم عہدوں پر تنظیمی امور انجام دے رہے تھے۔