سندھ

کراچی میں کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بحالی تک رینجرز رہے گی، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں امن دیکھ کر سرمایہ کار آرہے ہیں اور کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بحالی تک رینجرز موجود رہے گی۔ کراچی میں کھارادر جنرل اسپتال کے دورے کے دوران گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے قدیم علاقے میں رعایتی فیس پر طبی خدمات کی فراہمی کھارادر جنرل اسپتال کا قابل تحسین اقدام ہے، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والے قابل تحسین ہیں، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں نجی طبی مراکز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

گورنر سندھ کاکہنا تھا کہ میڈیا مثبت خیروں کو بریکنگ نیوز بنائے، کراچی میں امن دیکھ کر سرمایہ کار آرہے ہیں، اگر پاکستان کو ترقی کرنا ہے تو کراچی میں امن لانا ہوگا اور جب تک کراچی میں مکمل کاروبار بحال نہ ہوجائے رینجرز سندھ میں رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close