کراچی: آصف زرداری آج بھی کراچی کی آبادی 3کروڑ پر قائم ہیں جبکہ انکا وزیر اعلیٰ کراچی سے تعصب برت رہا ہے
وزیر اعظم بننے کے خواہشمند بلاول بھٹو زرداری اگر ہمیں درست شمار نہیں کریں گے تو پھر وزیر اعظم بھی نہیں بن سکتے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے،ہمیں درست شمار نہیں کیا گیا تو ہم سے کوئی امید نا رکھی جائے۔
مصطفی کمال نے کہ جیکب آباد 49 فیصد، کشمور38فیصد، شکار پور 34فیصد، لاڑکانہ 28فیصداضافہ ہے جب کے کراچی جہاں پاکستان بھر سے لوگ آرہے ہیں وہ 20فیصد کاہندسہ کراس نہیں کر سکا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ماننے والی بات نہیں ہیپیپلز پارٹی کے چیئر مین آصف زرداری آج بھی کراچی کی آبادی 3کروڑ پر قائم ہیں جبکہ انکا وزیر اعلیٰ کراچی سے تعصب برت رہا ہے پوسٹ انومیریشن آڈٹ تھرڈ پارٹی سے کروایا جائے کیونکہ اگر خرابی پیدا کرنے والے لوگ ہی یہ آڈٹ کریں گے تو پھرکچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے خواہشمند بلاول بھٹو زرداری اگر ہمیں درست شمار نہیں کریں گے تو پھر وزیر اعظم بھی نہیں بن سکتے۔