سندھ

گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن اور فرید ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئیں

گھوٹکی: فرید ایکسپریس کو کراس کرتے ہوئے گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اترا گیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن ایکسپریس لوپ لائن پر کھڑی فرید ایکسپریس کو کراس کر رہی تھی کہ گرین لائن کا انجن اچانک پٹڑی سے اتر گیا۔
گرین لائن ایکسپریس کا انجن دو انچ کے فاصلے سے فرید ایکسپریس کو ہٹ کرتے کرتے بچ گیا۔ فرید ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔
گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اترنے کے بعد اَپ ٹریک بند ہوگیا تاہم ریلوے عملے کی جانب سے بحالی کا کام جاری ہے۔

حادثے کے بعد لوپ لائن پر کھڑی فرید ایکسپریس کو اپنی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close