ہم اپنے مینڈیٹ پر سودے بازی نہیں کریں گے ، ہماری پُرامن جنگ جاری رہے گی
کراچی کے مینڈیٹ پر وڈیرے قبضہ کرنا چاہتے ہیں
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ 193 نمبر ہمارے ہیں، 155 نمبر تمہارے پاس ہیں۔
تحفظ کراچی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے مینڈیٹ پر وڈیرے قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں ہم نے لیں۔
انہوں نے کہا کہ 193 نمبر ہمارے ہیں، 155 نمبر تمہارے پاس ہیں۔ حالات سے پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں سیکھا، یہ جمہوریت کے نام پر قبضہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جیتی ہوئی سیٹیں واپس لے کر رہیں گے، ہم کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں کا مسئلہ سامنے لے آئے، آخری دن تک یہ انتخاب ملتوی کروانے کے در پر تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حکومتی وسائل استعمال کیے گئے، فارم 11 اور 12 کے مسائل اٹھائے گئے۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ مرضی کے آر اوز سے نتائج تبدیل کیے، الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے نام پر کھیل کھیلا۔
انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر بیٹھا کر الیکشن ملتوی کرائے گئے، تمہارے نمبر پھر بھی پورے نہیں ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مینڈیٹ پر سودے بازی نہیں کریں گے، لوگوں کو خریدنے کی منڈی لگا رکھی ہے، ہماری پُرامن جنگ جاری رہے گی۔