سندھ

سمندری طوفان: ساحلی پٹی پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے درجن سے زائد افراد گرفتار

شہریوں نے سمندری طوفان کو مذاق لیا ، ٹک ٹاک بنانے اور تفریح کرنے ساحل پر پہنچے

  کراچی: پولیس نے سمندری طوفان کو مذاق لینے اور ساحلی پٹی پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ساؤتھ زون پولیس نے ممکنہ سمندری طوفان کے باعث ساحلی پٹی پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے الزام ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر کے دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

پولیس کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے ساحلی علاقوں میں سمندر میں جانے کی پابندی عائد کر کے ہدایت جاری کی گئی تھی شہری سمندر کی جانب جانے سے گریز کریں تاہم پابندی کے باوجود شہریوں نے سمندری طوفان کو مذاق لیا ، ٹک ٹاک بنانے اور تفریح کرنے ساحل پر پہنچے۔

حکام کے مطابق شہریوں کو متعدد بار منع کیا گیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی جس پر پولیس نے انھیں گرفتار کر کے مقدُمہ درج کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close