کراچی: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ہم نے شہریوں اور بیوپاریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بڑی تعداد میں نفری کو تعینات کیا ہے۔
ناردرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی گئی مویشی منڈی میں میڈیا سے بات چیت کرت ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم نے منڈی میں سیکیورٹی کے حوالے سے متعلقہ پولیس افسران اور ڈیوٹی پر مامور پولیس نفری سے معلومات حاصل کی تو یہ صرف افواہیں ثابت ہوئیں۔
کراچی پولیس چیف نے معروف کامیڈین ولی شیخ نے مویشی منڈی کے حوالے سے جو بات کی وہ حقائق کے برعکس ہے وہ اپنے ساتھ واردات کا جو وقت بتا رہے ہیں اس وقت ان کی لوکیشن ملیر سٹی کی ہے، ولی شیخ کے ابھی تک بیان میں ان کی لوکیشن متنازع ہے جنہوں نے غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی ہے ہم ان کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کچھ اسٹیک ہولڈرز کو مسئلہ ہے جس کی وجہ سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ، ساڑھے تین سو سے زائد پولیس اور رینجرز کے اہلکار یہاں تعینات ہیں، ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے حوالے سے جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں میں شہری بلا خوف و خطر یہاں آئیں اور اپنی پسند کا جانور خریدیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس پہلے سے زیادہ متحرک ہے اور جیسے جیسے عید قرباں قریب آئے گی پولیس کی کارروائیاں بھی تیز ہوجائیں گی۔