سندھ

ہم اپنے مسائل اسمبلی میں نہیں تو کہاں بتائیں ، ایم کیو ایم پارلیمانی لیڈر رعنا انصار

کراچی: سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی پارلیمانی لیڈر رعنا انصار نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے سب کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

سندھ اسمبلی اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی پارلیمانی لیڈر رعنا انصار نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے ہم تعصب بھری تقریریں کرتے ہیں، جبکہ پانی کے مسائل پر بات کرنا غلط بات نہیں ہے، ہم اپنے مسائل اسمبلی میں نہیں تو کہاں بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ پر بات کرنے کے بجائے مصطفی کمال پر بات کی جارہی ہے، کہا گیا مصطفی کمال کے دور میں ملیر میں پانی نہیں دیا گیا ، حالانکہ مصطفی کمال بابا بھٹ تک پانی لے کر گئے ، پندرہ سال سے تو پی پی کی سندھ حکومت ہے ، پانی دیرینہ مسئلہ ہے اسے حل کیا جائے۔
رعنا انصار نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک نے سب کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، میں اپنے گھر کا بجلی کا بل دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close