سندھ

بینظیر قتل کے ذمہ دار پرویز مشرف اور انکے حواری ہیں، آصفہ بھٹو

سابق صدر مشرف کے بیان پر آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر پر برس پڑیں، کہتی ہیں مشرف اور اس کے حواری بینظیر بھٹو کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر سابق صدر مشرف پرسخت تنقید کی۔ آصفہ بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار سابق صدر پرویز مشرف کو قرار دے دیا۔ آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مشرف متاثرہ فریق پر ہی الزام لگا رہے ہیں، افسوس ہے کہ میڈیا پر ایک قاتل کو کوریج دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف نے اپنے ویڈیو بیان میں بھٹو خاندان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سابق سربراہ بینظیر بھٹو کو آصف زرداری نے قتل کرایا تھا، جبکہ مرتضٰی بھٹو کا قاتل بھی زرداری ہے، زرداری کے حامد کرزئی سے تعلقات ہیں اور بینظیر کے قتل میں سینیئر افغان حکام بھی ملوث ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close