سندھ

7 اور 8 جولائی کو کراچی میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

 کراچی: بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں

محکمہ موسمیات نے 7 اور 8 جولائی کو کراچی میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔

مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث کراچی کے کچھ مقامات پر تیز اور موسلادھار بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار مون سون بارشیں ہوسکتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close