سندھ
ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کا مطالبہ کردیا
کراچی: ابھی انتخابات کس مردم شماری پر ہوں گے یہ فیصلہ نہیں ہوا۔
ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کا مطالبہ کردیا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں یقین دہانی کرائی ہے۔ تاہم ابھی انتخابات کس مردم شماری پر ہوں گے، یہ فیصلہ نہیں ہوا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ نئی مردم شماری پر حلقہ بندیوں کے لیے 4 ماہ درکار ہیں۔ اگر چند مہینے انتخابات آگے ہوں تو کرلیں۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کا وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار کی قیادت میں وفد الیکشن کمیشن میں کراچی انتخابی فہرستوں میں آنے والی بےضابطگیوں کے ثبوت اور شواہد پیش کرے گا۔