سندھ

نسلہ ٹاور کیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر گرفتار

کراچی: اینٹی کرپشن کورٹ نے منظور قادر اور خیر محمد کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔

نسلہ ٹاور کی زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے کیس میں سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) منظور قادر کاکا کو گرفتار کر لیا گیا۔

اینٹی کرپشن کورٹ نے منظور قادر اور خیر محمد کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔ ضمانت منسوخ ہونے پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

نسلہ ٹاور کیس کے تفتیشی افسر زاہد میرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منظور قادر نے نسلہ ٹاور کی غیر قانونی منظوری دی تھی، سپریم کورٹ کے حکم پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ 26 جولائی کو عدالت نے منظور کاکا کی عبوری ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے آج ان کی ضمانت منسوخ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ ضمانت منسوخی کے بعد اینٹی کرپشن نے منظور کاکا اور خیر محمد ڈاہری کو گرفتار کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close