Featuredسندھ

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے حلف اٹھا لیا

کراچی: گورنر ہاؤس سندھ میں جسٹس (ر) مقبول باقر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں وزیراعلی سندھ سے حلف لیا۔ تقریب میں سبکدوش وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، مظفر شاہ، سبکدوش سندھ کابینہ اراکین، ایم کیو ایم کے اظہار الحسن و فاروق ستار سمیت دیگر متحدہ اراکین، اعلیٰ افسران، سول سوسائٹی افراد نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکار، اعلی سول و عسکری حکام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گارڈ آف آنر کا انتظام وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں منعقد کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے گارڈ آف آنرز میں ان کی کابینہ اراکین نے شرکت کی جبکہ چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، صوبائی سیکریٹریز، اعلیٰ پولیس افسران کی شریک کی۔

بعدازاں سبکدوش وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ ہوگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close