سندھ

کراچی: مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا علاقائی عہدیدار جاں بحق

کراچی: اتحاد ٹاؤن میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا علاقائی عہدیدار شوکت حماد جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن عابد آباد میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پیپلزپارٹی کے علاقائی عہدیدار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت شوکت کے نام سے ہوئی ہے، مقتول سیاسی جماعت کا علاقائی عہدیدار تھا، واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے، مقتول گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ مسلح ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر مقتول کو سر اور سینے پر تین گولیاں لگی ہیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اور گولیوں کے خول جمع کیے ہیں جبکہ قتل کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close