سندھ

سندھ کی نگراں حکومت نے نئی تعمیرات پر پابندی عائد کردی

کراچی: پابندی کا اطلاق  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور تمام ڈیولپمنٹ اتھارٹیز پر ہوگا

سندھ میں نگراں حکومت نے نئی تعمیرات پر فوری پابندی عائد کردی ہے، نگراں وزیر برائے بلدیات مبین جمانی کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام قسم کی عمارتوں، گھروں اور کمرشل پلازوں کے نقشوں، ہر قسم کے بلڈنگ پلان، لے آؤٹ پلان اور پلاٹوں کے انضمام پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پابندی کا اطلاق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور تمام ڈیولپمنٹ اتھارٹیز پر ہوگا، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں پابندی کا اطلاق حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ پر بھی ہوگا۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعمیرات اور نقشوں اور لے آؤٹ پلان کی منظوری پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔

حکومت کی جانب سے ہر قسم کے تعمیراتی نقشے اور لے آؤٹ پلان پر پابندی کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close