سندھ

سوئی سدرن گیس کرپشن سکینڈل، سابق ایم ڈی شعیب وارثی اور ڈپٹی ایم ڈی زوہیر صدیقی کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب عدالت نے سوئی سدرن گیس کرپشن سکینڈل میں سابق ایم ڈی شعیب وارثی اور ڈپٹی ایم ڈی زوہیر صدیقی کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیب عدالت میں سوئی سدرن گیس کرپشن سکینڈل کی سماعت ہوئی جس دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف 85 فیصد تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایل این جی اور ایس ایس جی سی کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ اوگرا سے متعلق دستاویزات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ 
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق ایم ڈی شعیب وارثی اور ڈپٹی ایم ڈی زوہیر صدیقی کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کرنے ہوئے ملزمان کو ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close