سندھ
کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
تینوں اہلکاروں نے جعلی چھاپے میں ایک تاجر سے 3 کروڑ روپے چھینے
کراچی: شہر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں تین اہلکاروں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ذوالفقار لاڑک کا کہنا ہے کہ تینوں اہلکاروں نے جعلی چھاپے میں ایک تاجر سے 3 کروڑ روپے چھینے اور ٹیررفنانسنگ و منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا۔
ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ متاثرہ تاجر سنار کا کام کرتا ہے جو کراچی سے ملتان جارہا تھا۔ واقعے میں ملوث تینوں اہلکاروں مظہر، شعیب اور احسن کو نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کردی ہے۔