سندھ

انتخابات آئینی مدت میں وقت پر ہوں تاکہ جمہوری حکومت قائم ہو

ٹھٹھہ: لگتا ہے الیکشن کمیشن عام انتخابات 90 روز سے بڑھا کر جنوری یا فروری میں کروانا چاہتا ہے۔

ٹھٹھہ میں پی پی سندھ کے جنرل ورکز اجلاس سے خطاب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ ملک کو مسائل سے عوام کی منتخب کردہ جمہوری حکومت ہی نکال سکتی ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے عمران خان آج خود چور ثابت ہو چکے ہیں۔

پی پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات آئینی طور پر 90 روز میں چاہتی ہے، انتخابات آئینی مدت میں وقت پر ہوں تاکہ جمہوری حکومت قائم ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے الیکشن کمیشن عام انتخابات 90 روز سے بڑھا کر جنوری یا فروری میں کروانا چاہتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close