سندھ

حلیم عادل شیخ کے خلاف جعلسازی اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج

کراچی: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف میمن گوٹھ میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں شہری محمد امان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق حلیم عادل شیخ نے پراپرٹی کے معاملے میں جعلسازی اور دھوکا دہی کی ہے۔ 400 پلاٹس کی رقم 6 کروڑ روپے ادا کرنے کے بعد پتہ چلا کہ ہاؤسنگ اسکیم ہی نہیں تھی۔

مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا کہ جب حلیم عادل شیخ سے رابطہ کیا تو انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پہلے ہی کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے پولیس موبائل جلانے کے کیس میں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close