سندھ

کراچی سے گوادر تک فیری سروس جلد چلانے کا فیصلہ

کراچی: ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ عالیہ شاہد کا کہنا ہے کہ بہت جلد کراچی سے گوادرتک فیری سروس چلائی جائیگی، ایم اویوپرسائن ہوگیا۔

پاکستان میرین اکیڈمی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں کمانڈنٹ پی ایم اے کموڈر رضوان علی منور، ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ کے علاوہ بحری امورکے ماہرین اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ ناٹیکل اور انجینئرنگ کے کیڈٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ عالیہ شاہد کا کہناتھا کہ جلد کراچی سے گوادرتک فیری چلائی گئی، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن فیری سروس کو سہولیات فراہم کریگی،مذکورہ سروس کے ذریعے روڈ کے علاوہ سمندری راستے سے دونوں شہروں کے درمیان سفرکرنے والوں کو اضافی سہولت میسر ہوگی۔

ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ کا مزید کہناتھا کہ انٹر نیشنل میری ٹائم کا عالمی دن سمندر کی حفاظت، سلامتی اور ماحولیاتی تحفظ کی یاد دہانی کیلیے ہر سال منایا جاتا ہے پاکستان آلودگی کے تدارک کیلیے اقدامات کرنیوالے ممالک میں شامل ہے، اس سال عالمی کنونشن مارک پول کے 50سال پورے ہونے سے منسوب کیا گیا ہے۔

کمانڈنگ پاکستان میرین اکیڈمی کموڈو،رضوان علی منور کا کہنا تھاکہ 1973میں برطانوی تیل برداربحری جہاز کے حادثے نے دنیا کو نئی فکردی جس کے بعد ایسے اقدامات کولاگوکیاگیا جو سمندرمیں محفوظ سفریقینی بناتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close