سندھ

کراچی: کیش وین سے لوٹی گئی رقم برآمد ، ہری پور ہزارہ سے 3ملزمان گرفتار

کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کیش وین سے لوٹی گئی رقم پانچ کروڑ 31 لاکھ روپے برآمد کرکےملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں بتایا 19 ستمبر 2023 کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کیشن وین کے ڈرائیور ذوہیب نے سیکیورٹی گارڈ کو بہانے سے وین سے اتارا اور وین لیکر فرار ہوگیا تھا۔ کچھ فاصلے پر جاکر وین چھوڑ کر اس میں سے 6 کروڑ 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش میں مرکزی ملزم ذوہیب کے بھائی زین کو گرفتار کرکے بھاری رقم برآمد کی تھی ۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے مزید تین ساتھیوں حامد ، عطاالرحمن ، اور عرفان کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔
پولیس نے تینوں ملزمان کو ہری پور ہزارہ سے گرفتار کرکے مزید رقم برآمد کی ، ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے مرکزی ملزم ذوہیب اور رشید کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close