ایم کیو ایم جب حکومت سے باہر جاتی ہے تو تنقید شروع کردیتی ہے: مرتضیٰ وہاب
کیا ایم کیو ایم کے الزام لگانے سے مسائل حل ہوجاتے ہیں؟
کراچی: سابق سٹی ناظم نعمت اللّٰہ خان نے کراچی کی سڑکوں کو کمرشلائز کرکے سڑکوں کو خراب کرنے کی بنیاد ڈالی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پارکوں میں چائنا کٹنگ کی بنیاد رکھنے والے تنقید کرتے ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ایم کیو ایم کے الزام لگانے سے مسائل حل ہوجاتے ہیں؟ ہم خدمت کی سیاست کریں گے۔ ایم کیو ایم جب حکومت سے باہر جاتی ہے تو تنقید شروع کردیتی ہے، مصطفیٰ کمال پر کیس ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا ایک ایک جیالا اس شہر کے حالات تبدیل کرنے کی پوری کوشش کرے گا، جس کے بعد کراچی والے فیصلہ کریں گے کہ انہیں الزامات کی سیاست اچھی لگتی ہے یا خدمت کی۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ شہر میں اسٹریٹ لائٹس کا حال بہت برا تھا، یہ شہر ساری جماعتوں کا ہے آئیے مل کر اس شہر کےلیے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن کا کام تیزی سے ہونا چاہیے کوشش کررہا ہوں کہ یہ معاملہ جلد حل ہو۔
میئر کراچی نے کہا کہ سابق سٹی ناظم نعمت اللّٰہ خان نے کراچی کی سڑکوں کو کمرشلائز کرکے سڑکوں کو خراب کرنے کی بنیاد ڈالی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کےلیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ میئر کراچی ماری پور یو سی 3 اور صدر ٹاؤن یوسی 13 سے چیئرمین کے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔