سندھ

ٹریفک اہلکاروں نے شہری کی دھنائی کردی

کراچی : ٹریفک اہلکاروں نے شہری کی دھنائی کردی، نوپارکنگ زون پر تنازعہ کے بعد اہلکار اور شہری گتھم گتھا ہوگئے، وردی والوں نے ملکر ہیلمٹ اور لاتوں سے شہری کو مارا پیٹا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شفیق نفسیاتی مریض   ہے۔ بعد ازاں زخمی شفیق کو تھانے سے شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی چوک پر نو پارکنگ زون پر تنازعہ کے دوران شہری اور ٹریفک پولیس اہلکار گتھم گتھا ہوگئے، جس کے بعد ٹریفک پولیس اہلکاروں نے مل کرشفیق نامی شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اہلکاروں نے ہیلمٹ اور لاتوں سے بے چارے شہری کو ایساپیٹا کہ سب حیران رہ گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close