غاصب اسرائیل نے اسپتال پر حملہ کر کے عالمی انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی
غیرت مند پاکستانی کسی صورت میں اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے،علامہ باقر زیدی
کراچی: اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک یک جان ہو کر فلسطینیوں کی امداد کو پہنچیں۔
غزہ میں اسپتال اور حماس قیادت کے گھروں پر حملے کے خلاف مجلس وحدت کی جانب سے محفل شاہ خراساں سے نمائش چورنگی ریلی نکالی گئی
ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ باقرعباس زیدی کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیل نے اسپتال پر حملہ کر کے عالمی انسانی حقوق اور جنگی قوانین کی بدترین پامالی کی ہے غزہ سمیت فلسطین کے دیگر شہروں میں گزشتہ 10 روز سے مسلسل وحشیانہ بمباری ہورہی جس میں بے گناہ بچے، عورتیں ، بزرگ اور جوان بے دردی سے شہید ہورہے ہیں اور عالمی امن کی تنظیمیں اور اقوام عالم خاموش ہے اسرائیلی بربریت میں امریکہ اور اس کے حواری برابر کے مجرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت پاکستان کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے انہیں کس بات کا خوف ہے۔غیرت مند پاکستانی کسی صورت میں اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے ۔گزشتہ روز اسپتال حملے میں ایک ہزار سے زائد شہداء کا خون اسرائیل و عرب حکمرانوں کے گلے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشہ 75 سالوں فلسطینی عوام اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں ہزاروں بچے، بہنیں اور بیٹیاں امت مسلمہ کی جانب دیکھ رہی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک یک جان ہو کر فلسطینیوں کی امداد کو پہنچیں۔
حکومت پاکستان بے گناہ عوام کے قتل عام پر تین روزہ سوگ کا سرکاری سطح پر اعلان کرے۔ ریلی کے اختتام پر مظاہرین نے اسرائیل و امریکہ کے پرچم نظر آتش کئے۔
واضح رہے گزشتہ روز غزہ اسپتال پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں بے گناہ عوام کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 3 روزہ ملک گیر یوم سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔