سندھ

پاک فوج کو جب ضرورت پڑی میں حاضر ہوں، لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر

کراچی: لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کا کہنا ہے کہ جب بھی پاک فوج کو ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں تاہم فی الحال آرام کروں گا اور فیملی کو وقت دوں گا۔ صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا استعفی منظور کرلیا گیا ہے، میں فی الحال آرام کروں گا اور فیملی کو ٹائم دوں گا اور جب بھی پاک فوج کو ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں، مستقبل میں کون سی فیلڈ جوائن کروں گا فی الحال کہہ نہیں سکتا۔
گزشتہ روز صدر نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 اکتوبر کو پیر کے روز یونیفارم اتار رہا ہوں۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ اس کے علاوہ وزیرستان میں بھی تعینات رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close