سندھ
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے فلسطینی طلبا کے لیے بڑی مراعات کا اعلان کردیا
کراچی: نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے جامعات کو فلسطینی طلبا کیلیے اسکالرشپ کا بندوبست کرنے کی ہدایت کردی
نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے متعلقہ حکام کو صوبے کے سرکاری انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز میں زیرتعلیم فلسطینی طلبا کی ٹیوشن فیس اور ہاسٹل فیس معاف کرنے کی ہدایت کی۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی جامعات کو بھی فلسطینی طلبا کے لیے اسکالرشپ کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔
سندھ کے مختلف سرکاری انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز میں 48 فلسطینی طلبا زیر تعلیم ہیں۔