سندھ

مجھے نواز شریف بلائیں گے تو چلا جاؤنگا ، پارٹی معاملات میں مشاورت میں شامل نہیں

تحریک انصاف ایک حقیقت ہے، لیڈر اندر باہر جاتے رہتے ہیں، شاہد خاقان

کراچی: ملکی مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں ، تمام جماعتیں مل کر کام کریں گے تو کچھ بہتر ہوسکتا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب ہماری اپنی پیدا کردہ مشکل ہے، نیب نے ملک کے سیاستدانوں کو نیک اور پارسا ثابت کیا ہے، ان حالات میں الیکشن کا حصہ بننے کا قائل نہیں ہوں ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج معلوم ہوا کہ جج صاحبہ بھی ریٹائر ہورہی ہیں۔ 4 برس ہوگئے ابھی تک معلوم نہیں جرم کیا ہے۔ نیب ہماری اپنی پیدا کردہ مشکل ہے۔ حکومت نیب کا فیصلہ کرلے۔ نیب واحد ادارہ ہے جس کا کام سیاستدانوں کا احتساب کرنا ہے۔ آج تک نیب کے کتنے سیاستدانوں کو عدالت سے سزا دلوائی ہے۔ نیب نے ملک کے سیاستدانوں کو نیک اور پارسا ثابت کیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سینکڑوں لوگ ابھی بھی جیلوں میں ہیں۔ سالہا سال کیس چلتا ہے آخر میں پتہ چلتا ہے کیس کچھ ہے ہی نہیں۔ نیب سیاسی بنیادوں پر اثر انداز کرنے کے لئے بنایا تھا۔ پہلا کیس نیب میں 9 سال چلتا رہا۔ چیئرمین نیب دھواں دار تقریریں کرکے کیس بناتے تھے۔ وہ ریٹائر ہوکر چلے گئے کیس وہیں ہیں۔ جھوٹے کیس بنا کر کو لوگوں کی ہتک کی جاتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاستدانوں کی ملاقاتیں اچھی بات ہے۔ ڈائیلاگ جاری رہنا چاہیئے۔ ان حالات میں الیکشن کا حصہ بننے کا قائل نہیں ہوں۔ ملکی مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں۔ تمام جماعتیں مل کر کام کریں گے تو کچھ بہتر ہوسکتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں رہی ہے۔ لیڈر تو اندر باہر جاتے رہتے ہیں۔ تحریک انصاف ایک حقیقت ہے۔ پارٹی معاملات پر پارٹی عہدے سے استعفی دیدیا تھا۔ مجھے نواز شریف بلائیں گے تو چلا جاؤنگا۔ پارٹی معاملات میں مشاورت میں شامل نہیں ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close