Featuredسندھ

غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری

کراچی: پاکستان چھوڑنے والے افغان شہریوں کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوگئی گزشتہ روز 4 ہزار سے زائد افغان باشندے اپنے وطن واپس چلے گئے

ذرائع کےمطابق گزشتہ روز 4 ہزار 119 غیر قانونی مقیم افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے جن میں 1272 مرد اور 1188 خواتین سمیت 1659 بچے شامل تھے۔

افغانستان روانگی کیلئے 251 گاڑیوں میں 702 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی۔

اب تک 2 لاکھ 7 ہزار 758 غیرقانونی مقیم افغان باشندے اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔

واضح رہےکہ حکومت پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی تھی جو اب ختم ہوچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close