سندھ

محکمہ صحت سندھ نے نگلیریا سے 12 افراد کی موت کی تصدیق کردی

نیگلیریا فاؤلیری کی علامات میں سر درد، بخار، متلی، الٹی، گردن میں اکڑن، تبدیل شدہ ذہنی کیفیت اور دورے پڑنا شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق نیگلیریا کے باعث اسکیم 33 گلشن معمار کا رہائشی 38 سالہ شخص انتقال کرگیا، مرحوم کو 7 نومبر کو بخار، سر درد اور اُلٹی کی علامات ظاہر ہوئیں تھی۔

نگلیریا سے جاں بحق شخص 8 نومبر تک گھر میں رہا اور تجویز کردہ ادویات استعمال کیں جبکہ 9 نومبر کو حالت تشویشناک ہونے پر متاثرہ شخص کو نجی اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا اور آئی سی یو وارڈ میں داخل کردیا گیا تھا۔
دل کی دھڑکن آہستہ ہونے کے باعث مریض کو وینٹیلیٹر پر ڈالا گیا،اسپتال انتظامیہ کی جانب سے طبی امداد کی فراہمی کے باوجود مریض جانبر نہ ہوسکا اور گزشتہ رات انتقال کرگیا۔

طبی ماہرین نے بتایا کہ نیگلیریا فاؤلیری کی علامات میں سر درد، بخار، متلی، الٹی، گردن میں اکڑن، تبدیل شدہ ذہنی کیفیت اور دورے پڑنا شامل ہیں۔ نیگلیریا فاؤلیری دماغ کھانے والا امیبا ہے۔ اسے کلورین سے آسانی سے مارا جا سکتا ہے۔ شہری پانی کے ٹینکس میں عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق کلورین ملائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close