سندھ

پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام دوستی کا ثبوت دے کر آگے بڑھی ہے

 پاکستان کو سلیکشن نہیں الیکشن چاہئیں ، نثار کھوڑو

کل چیئرمین پی ٹی آئی کو سلیکٹیڈ کہتےتھے، اب نواز شریف کو بھی یہ لقب مل گیا، پاکستان کو سلیکشن نہیں الیکشن چاہئیں۔

صدر پیپلز پارٹی سندھ  کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام دوستی کا ثبوت دے کر آگے بڑھی ہے، طاقت کا سر چشمہ صرف عوام ہیں، لوگوں نے مانا ہے کہ اب مقابلے کا وقت ہے، کل چیئرمین پی ٹی آئی کو سلیکٹیڈ کہتےتھے، اب نواز شریف کو بھی یہ لقب مل گیا، پاکستان کو سلیکشن نہیں الیکشن چاہئیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ تھرپارکر کا جلسہ سب سے بڑا مانا جا رہا ہے، یہ پورے سندھ کا نہیں بلکہ 3 اضلاع کا جلسہ تھا، کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ جلسہ لاہور کے جلسے سے بھی بڑا تھا۔

اُن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کو مضبوط بنائیں، ہم کبھی بھی ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد میں نہیں لڑے لیکن الیکشن میں کامیابی کے بعد ہم نے ایم کیو ایم کے ساتھ مخلوط حکومت ضرور بنائی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ان سے پوچھیں کہ وہ دور یاد کریں جب ان کے خلاف آپریشن ہوا، سب کو تاریخ یاد رکھنا چاہیے، بھولنی نہیں چاہیے، اٹھارہویں ترمیم میں یہ تمام پارٹیاں ایک ساتھ تھیں، آج آوازیں آ رہی ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم کو ختم کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close